حیدرآباد
حیدرآباد: پرانے شہر کے تاجروں کے گھروں پر محکمہ انکم ٹیکس کی ریڈ
۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے بیک وقت کوہ نور گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین مجید خان کے گھروں کی بھی تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے دھاوؤں کا تعلق تلنگانہ انتخابات سے ہے۔

حیدرآباد: محکمہ انکم ٹیکس کے حکام نے ہفتہ کو پرانے شہر میں دو تاجروں کے گھروں کی تلاشی لی۔ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں نے صبح کے وقت کارروائی کرتے ہوئے پرانے شہر کے ایک بزنس مین شاہنواز کے گھروں پر دھاوے کئے۔
شاہنواز مبینہ طور پر کئی فنکشن ہالوں کا مالک بتایا جاتا ہے جبکہ وہ اور اس کے رشتہ دار رئیل اسٹیٹ بزنس میں بڑا نام رکھتے ہیں۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے بیک وقت کوہ نور گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین مجید خان کے گھروں کی بھی تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے دھاوؤں کا تعلق تلنگانہ انتخابات سے ہے۔