تلنگانہ

حیدرآباد ترقی کے معاملہ میں امریکہ سے مقابلہ کررہا ہے: وزیر دیاکرراؤ

وزیرموصوف نے امریکہ کے فلاڈلفیا شہر میں تلگوایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ(تانا)کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تلنگانہ تمام شعبوں میں تیزی سے پیشرفت کررہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر دیہی ترقی دیاکرراو نے کہا ہے کہ حیدرآباد ترقی کے معاملہ میں امریکہ سے مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد حالات تبدیل ہوئے ہیں۔ا س ترقی کا سہرا وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے سرجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی
بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان
لوک سبھا میں تلنگانہ ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل متعارف
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی

انہوں نے اس یقین کااظہارکیاکہ تلنگانہ میں بی آرایس کی ہیٹ ٹرک یقینی ہے۔وزیرموصوف نے امریکہ کے فلاڈلفیا شہر میں تلگوایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ(تانا)کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تلنگانہ تمام شعبوں میں تیزی سے پیشرفت کررہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ابھی بہت ترقی کرنا باقی ہے اور اس کے لئے این آر آئیز کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلگو عوام جہاں بھی ہیں اپنے کام سے خطے، وطن، ریاست اور آبائی شہر کی ترقی کے محرک بن رہے ہیں۔