حیدرآباد

حیدرآباد: جوبلی ہلز کا ضمنی انتخاب۔مرکزی مبصرین حیدرآباد پہنچ گئے

منگل کو مبصرین نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن، جی ایچ ایم سی الیکشن ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل کمشنر ہنمنت پٹیل اور دیگر نوڈل آفیسرس کے ساتھ اجلاس کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے پیش نظر مرکزی الیکشن کمیشن نے جنرل مبصر رنجیت کمار سنگھ، پولیس مبصر اوم پرکاش تریپاٹھی اور اخراجات کے مبصر سنجیو کمار لال کو مقرر کیا ہے جو انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے حیدرآباد پہنچ گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب 11 نومبرکوہوگا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم


منگل کو مبصرین نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن، جی ایچ ایم سی الیکشن ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل کمشنر ہنمنت پٹیل اور دیگر نوڈل آفیسرس کے ساتھ اجلاس کیا۔


اس اجلاس کے دوران، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر آر وی کرنن نے مبصرین کو ضمنی انتخاب کے انتظامی منصوبہ سے واقف کروایا اور مرکزی الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق کئے کئے انتظامات کی تفصیل بیان کی۔