حیدرآباد

حیدرآباد: کانگریس کے نومنتخب رکن اسمبلی نوین یادو نے پہلی مرتبہ تلنگانہ اسمبلی میں عوامی مسائل اٹھائے

نوین یادو نے کہا ”میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا اور میری جیت کو یقینی بنایا۔“ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے مشاورت اور ان کی قیمتی رہنمائی میں جوبلی ہلز کے حلقہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے انتھک محنت کریں گے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے جوبلی ہلز حلقہ کے نومنتخب کانگریسی رکن اسمبلی نوین یادو نے تلنگانہ اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں اس حلقہ کے عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،


نوین یادو نے کہا ”میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا اور میری جیت کو یقینی بنایا۔“ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے مشاورت اور ان کی قیمتی رہنمائی میں جوبلی ہلز کے حلقہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے انتھک محنت کریں گے۔

ایم ایل اے نے ایک سنگین مسئلہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران کرشنا نگر کا علاقہ زیرِ آب آ جاتا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


انہوں نے نشاندہی کی کہ جوبلی ہلز کے کئی علاقوں میں ہائی ٹینشن بجلی کی تاروں کی وجہ سے لوگ خوف اور خطرہ کے سائے میں زندگی گذاررہے ہیں۔


نوین یادو نے حکومت سے پرزور اپیل کی کہ کرشنا نگر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور ہائی ٹینشن تاروں کے مسئلہ کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ عوام کو درپیش پریشانیوں کا خاتمہ ہو سکے۔


واضح رہے کہ بی آرایس کے رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ کی موت کے سبب اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا تھا۔اس ضمنی انتخاب میں کانگریس کے نوین یادو نے کامیابی حاصل کی جبکہ بی آرایس نے ماگنٹی گوپی ناتھ کی اہلیہ کو میدان میں اتاراتھا جن کو شکست اٹھانی پڑی۔