تلنگانہ

حیدرآباد: پولیس نے فوری سی پی آر کے ذریعہ ایک شخص کی جان بچائی

گاؤں کے بعض افراد نے اس فیصلے کو مثبت قدم قرار دیا ہے، کیونکہ یہ روایتی اقدار کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوگا، لیکن نوجوان نسل اس پابندی پر محتاط ردعمل ظاہر کر رہی ہے، کچھ اسے ضروری سمجھتے ہیں جبکہ کچھ اسے اپنی آزادی پر ضرب قرار دے رہے ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباکے بیگم پیٹ علاقہ میں پولیس نے فوری سی پی آر کے ذریعہ ایک شخص کی جان بچائی۔

متعلقہ خبریں
بیگم پیٹ اسکول میں یوم اساتذہ تقریب، آدتیہ ریڈی کی شرکت اور خطاب
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری: مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ قادری کی طلبہ کو اہم ہدایات
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
سادات بیت المال فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق سادات میں راشن کی تقسیم

تفصیلات کے مطابق بیگم پیٹ فلائی اوور کے قریب ایک شخص اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا، جس کے بعد وہاں ڈیوٹی کرنے والے پولیس کانسٹیبلس حیدر اور آنند نے فوری طور پر سی پی آر کے ذریعہ اس کی جان بچائی۔

بعد ازاں ایمبولنس طلب کرتے ہوئے اسے گاندھی اسپتال منتقل کروایا۔اسپتال میں صحت کی بہتری کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا۔یہ واقعہ عوام میں بحث کا موضوع بن گیا، اور پولیس کی اس مستعدی کی کافی ستائش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، متاثرہ شخص جس کی شناخت کاغذ نگر کے سریش کے طور پر کی گئی ہے۔ اچانک سینہ میں تکلیف کی شکایت کرتے ہوئے وہ زمین پر گر گیا۔ وہاں موجود افراد گھبرا گئے، لیکن خوش قسمتی سے بیگم پیٹ پولیس کانسٹیبلس قریب ہی موجود تھے۔

پولیس نے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لیا اور ایمبولینس کے پہنچنے سے پہلے ہی سی پی آر کرتے ہوئے اس شخص کی سانسیں بحال کر دیں۔ بعد ازاں، اُسے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔