حیدرآباد

بی آر ایس ایم ایل اے کڈیم سری ہری بھی ہوجائیں گے کانگریس میں شامل؟

کڈیم سری ہری نے واضح کیا کہ وہ اپنے چاہنے والوں سے بات کرنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی مختلف وجوہات کی وجہ سے دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے۔

حیدرآباد: اسٹیشن گھن پور کے ایم ایل اے کڈیم سری ہری نے کہا کہ کانگریس قائدین ان کے گھر آئے تھے اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ جمعہ کو حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین نے ان سے ملاقات کی ہے۔

متعلقہ خبریں
گڈی ملکاپور کے سینکڑوں نوجوان کانگریس میں شامل، عثمان الہاجری نے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
محبوب نگر میں یومِ آزادی تقریب، اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق کو ایوارڈ

 انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ میں پارٹی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے چاہنے والوں سے بات کرنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی مختلف وجوہات کی وجہ سے دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے۔

جمعہ کی دوپہر کئی کانگریس لیڈر کڈیم سری ہری کے گھر گئے۔ انہیں کانگریس پارٹی میں مدعو کیا گیا تھا۔ کڈیم سری ہری کے گھر پہنچنے والے قائدین میں دیپاداس منشی، روہت چودھری، وشنوناتھ ،ملو روی، سمپت کمار، روہن ریڈی اورد یگر شامل ہیں۔ ان قائدین نے کڈیم سری ہری کے کانگریس میں شامل ہونے پر تبادلہ خیال کیا۔