حیدرآباد

حیدرآباد: محبت پر سرزنش ۔بیٹی نے عاشق کے ساتھ مل کرماں کا قتل کردیا

حالیہ دنوں حیدرآباد میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 16 سالہ لڑکی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنی ہی ماں کا قتل کر دیا۔ یہ سنسنی خیز واردات جیڈی مٹلہ علاقہ میں پیش آئی۔

حیدرآباد: انسانی قدریں مٹتی جا رہی ہیں، محبت کے نام پر اپنوں کا ہی خون کیا جا رہا ہے.ناسمجھ عمروں میں محبت کے جال میں پھنس کر نوجوان سنگین جرائم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

حالیہ دنوں حیدرآباد میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 16 سالہ لڑکی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنی ہی ماں کا قتل کر دیا۔ یہ سنسنی خیز واردات جیڈی مٹلہ علاقہ میں پیش آئی۔


جیڈی مٹلہ کے ایس ایل بی نگر سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ ہے۔ اس کا 19 سالہ نوجوان شیوا سے تعارف ہوا جو رفتہ رفتہ محبت میں بدل گیا۔

جب یہ بات ماں کو معلوم ہوئی تو اس نے بیٹی کو ڈانٹتے ہوئے سدھرنے کا مشورہ دیا۔ ماں کی سرزنش پر ناراض ہوکر لڑکی نے اپنے عاشق شیوا اور اس کے بھائی یشونت کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔


تینوں نے مل کر قتل کی واردات انجام دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔