تلنگانہ
حیدرآباد: گنیش تہوار اور میلاد النبی کے پیش نظر سکیورٹی فورسس کا مارچ
پولیس گشت میں اضافہ کیا گیا ہے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مذہبی رواداری اور بھائی چارہ کو فروغ دیں تاکہ شہر میں پرامن ماحول قائم رہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے سنتوش نگر علاقہ میں گنیش تہوار اور میلاد النبی کے پیش نظر سکیورٹی فورسس کی جانب سے جمعہ کی رات مارچ کیا گیا۔
ریاپڈ ایکشن فورس کی ایک کمپنی نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر سنتوش نگر اور اطراف کے حساس علاقوں میں یہ مارچ کیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر کسی بھی پوسٹ کو تصدیق کے بغیر آگے نہ بڑھائیں۔
پولیس نے عوام سے کہا کہ علاقہ میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ڈائل 100 پر دیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تہواروں کے دوران امن و امان کی صورتحال پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔
پولیس گشت میں اضافہ کیا گیا ہے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مذہبی رواداری اور بھائی چارہ کو فروغ دیں تاکہ شہر میں پرامن ماحول قائم رہے۔