آندھراپردیش

”ہم پارلیمنٹ کی جدید عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے“:وجئے سائی ریڈی

وائی ایس آر سی پی پارلیمنٹری پارٹی لیڈر وی وجئے سائی ریڈی اور پارٹی ایم پیز، پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جس کا افتتاح 28مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی حکومت، پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کے فیصلہ کا حصہ نہیں بنے گی۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

وائی ایس آر سی پی کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ پارٹی کے تمام ایم پیز، پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وائی ایس آر سی پی پارلیمنٹری پارٹی لیڈر وی وجئے سائی ریڈی اور پارٹی ایم پیز، پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جس کا افتتاح 28مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔

 وجئے سائی ریڈی، پہلے ہی تقریب کے انعقاد کا خیرمقد کرچکے ہیں۔ یہ نئی عمارت، ہندوستان کی جدیدیت، خورانحصاری اور فخر کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے ٹوئٹ کریت ہوئے یہ بات کہی۔ پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے متعلق وائی ایس آر سی پی کا فیصلہ کوئی حیرت انگیز نہیں ہے۔

4سال قبل اے پی میں جب سے وائی ایس آر سی پی برسر اقتدار آئی ہے تب سے حکومت اے پی کے مرکز کی بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں کئی اہم بلز کی منظوری میں ہم نے مودی حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

 ہم نے کئی اہم بلز جیسے طلاق ثلاثہ قابل جرم، آرٹیکل370 کی برخاستگی کی تائید کی ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جگن کی پارٹی، ٹی ڈی پی کو بی جے پی سے مفاہمت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ جبکہ نائیڈو کی جماعت، جنا سینا کے ساتھ بی جے پی کے ساتھ مفاہمت کرنا چاہتی ہے۔

a3w
a3w