حیدرآباد

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف حیدرآباد میں ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن

اس مہم کے تحت صرف ایک ماہ میں تقریباً 60 ہزار رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار روزانہ کی بنیاد پر 2000 کیسز بنتے ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ شہر میں قوانین کی خلاف ورزی کتنے بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے رانگ سائیڈ اور نمبر پلیٹ کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری خصوصی مہم میں ہزاروں کیسز درج کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ کی 3 تاریخ سے جوائنٹ کمشنر جوئیل ڈیوس کی قیادت میں ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے شہر بھر میں یہ خصوصی ڈرائیو شروع کی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
بچوں کے تحفظ کیلئے حیدرآباد ٹرافک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

اس مہم کے تحت صرف ایک ماہ میں تقریباً 60 ہزار رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار روزانہ کی بنیاد پر 2000 کیسز بنتے ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ شہر میں قوانین کی خلاف ورزی کتنے بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے۔

اسی عرصہ میں تقریباً 10 ہزار نمبر پلیٹ کی خلاف ورزیوں کے کیسز بھی درج کیے گئے، یعنی روزانہ اوسطاً 300 کیسز۔ پولیس نے بتایا کہ ان خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں اور اگر کوئی شخص بار بار خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کی خصوصی مہم نابالغوں کی ڈرائیونگ اور ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے خلاف بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے بھی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

پچھلے ماہ 12 مارچ سے 6 اپریل کے درمیان سڑک کنارے طویل عرصے سے کھڑی گاڑیوں کے متعلق 303 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 268 گاڑیوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے علاقوں میں کوئی گاڑیاں کئی دنوں سے کھڑی ہیں تو اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔