انٹرٹینمنٹ

معمر اداکار سرتھ بابو کے دیہانت کی افواہوں کی تردید

معمر اداکار سرتھ بابو کے خاندان نے ان (سرتھ بابو) کے دیہانت کی افواہوں کی آج تردید کردی ہے اور واضح کردیا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔

حیدرآباد: معمر اداکار سرتھ بابو کے خاندان نے ان (سرتھ بابو) کے دیہانت کی افواہوں کی آج تردید کردی ہے اور واضح کردیا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔

اداکار، گذشتہ دو ہفتوں سے بدستور ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ سوشل میڈیا پر بابو کے انتقال کی افواہیں پھیلنے کے بعد ماضی کے اداکار کے بھائی ایوش تیجس نے وضاحت کی کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے اداکار کے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ ان کے مطابق چہارشنبہ کے روز بابو کی حالت مستحکم تھی۔ ڈاکٹر وں نے ان کے خاندان کو بتایا کہ سرتھ بابو کو مکمل صحت یاب ہونے مزید چند دن درکار رہیں گے۔

اداکار کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے جن افراد نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے وہ، ان افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔چہارشنبہ کی شام سے سوشل میڈیا پر سرتھ بابو کے انتقال کی افواہیں پھیلنے لگی۔ کمل ہاسن جیسے اداکار بھی ان افواہوں کا شکار ہونے والوں میں شامل تھے۔

انہوں نے ان افواہوں پر یقین کرتے ہوئے اظہار تعزیت بھی کیا تھا مگر بعد میں سچائی معلوم ہونے کے بعد انہوں نے اپنا کیا گیا ٹوئٹ، حذف کردیا۔

71 سالہ اداکار بابو امراض پیرانہ سالی میں مبتلا ہیں اور وہ اے آئی جی ہاسپٹل میں زیر علاج میں۔ انہیں 20 اپریل کو بنگلور سے حیدرآباد لایا گیا اور پھر اے آئی جی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ اداکار کے کئی اعضا ناکارہ ہوچکے ہیں۔ وہ سپیس(Sepsis) کے شکار ہیں جس میں گردے، پھیپھڑے، جگر اور دیگر اعضاء کی کارگردگی پر اثر پڑتا ہے۔