حیدرآباد

حیدرآباد: دو کاروں میں تصادم۔ایک شخص ہلاک اوردو دیگر شدید زخمی

شہرحیدرآبادکے نواحی علاقہ نارسنگی، آوٹررنگ روڈعلاقہ میں کل شب دو کاروں میں ہوئے تصادم میں ایک شخص ہلاک اوردو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے نواحی علاقہ نارسنگی، آوٹررنگ روڈعلاقہ میں کل شب دو کاروں میں ہوئے تصادم میں ایک شخص ہلاک اوردو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

اطلاعات کے مطابق، حادثہ نصف شب کے بعداو آر آر اگزٹ نمبر 18 کے قریب پیش آیا۔ حادثہ میں آنند نامی شخص، جو گاڑی چلا رہا تھا، ہلاک ہوگیا جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

آنند کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

شبہ ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے سبب پیش آیا۔

پولیس سی سی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے تاکہ حادثہ کی مناسب تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔