حیدرآباد

حیدرآباد: الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن

الانصار فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے جامع مسجد محبوبیہ، ریاست نگر مارکٹ میں ہفتہ واری سلسلہ وار درس قرآن کی 126 ویں نشست اتوار، 13 اکتوبر 2024ء کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔

حیدرآباد: الانصار فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے جامع مسجد محبوبیہ، ریاست نگر مارکٹ میں ہفتہ واری سلسلہ وار درس قرآن کی 126 ویں نشست اتوار، 13 اکتوبر 2024ء کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
شریعت پر عمل سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے: مفتی وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

مفسر قرآن، حضرت علامہ مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نظامی نقشبندی قادری چشتی، امام مسجد محبوبیہ و خطیب رضیہ مسجد ملک پیٹ اس درس میں شامل ہوں گے۔

مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی، صدر نشین الانصار فاؤنڈیشن و خطیب جامع مسجد محبوبیہ اس پروگرام کی نگرانی کریں گے۔ قاری محمد تراب علی قریشی کی قرأت و نعت سے درس کا آغاز ہوگا۔

فاؤنڈیشن کے عہدہ داران اور جامع مسجد محبوبیہ کے ذمہ داران نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کریں اور اس علمی و روحانی محفل سے استفادہ حاصل کریں۔