حیدرآباد

حیدرآباد: خاتون نے اسپتال کی عمارت سے کود کرخودکشی کرلی

اگلی صبح اس کی بیوی نے فون کیا اور اسے گھر آنے اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ سعید آباد میں ایک خاتون نے اسپتال سے کود کر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب

پولیس کے مطابق28سالہ خاتون، سی دیویا سری کی شادی سی کرشنا سے ہوئی تھی، اور اس جوڑے کے دو بچے ہیں۔اتوار کو کرشنا شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا۔

اگلی صبح اس کی بیوی نے فون کیا اور اسے گھر آنے اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت دی۔

بعد ازاں، شوہر کو معلوم ہوا کہ دیویا سری نے کوئی زہریلی چیز پی لی ہے اور اس نے اپنے رشتہ داروں کو اطلاع دی جنہوں نے اس کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا۔منگل کو، کرشنا، شہر واپس آیا اور اسپتال گیا۔

جب کرشنا، اسپتال میں اپنی بیوی کی عیادت کررہا تھا توا سی دوران وہ بسترسے اٹھی اوراس نے اچانک اسپتال کی عمارت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔