حیدرآباد: غیرقانونی منشیات کا کاروبارمیں ملوث نوجوان گرفتار
پولیس کو دیکھ کر ورون اور چیتنیہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے اس دوران انھوں نے پولیس ٹیم پر حملہ بھی کیا تاہم ٹیم نے تینوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے جو اس وقت فرار ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث نوجوانوں کو ایس ٹی ایف ایکسائز پولیس نے گرفتار کر لیا۔ کوکٹ پلی کے رہنے والے دو بھائی ورون پربھو اور چیتنیہ جو لندن میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں، نائجیریا کے شہریوں سے بیرون ملک دوستی کے بعد حیدرآباد میں گانجہ اور دیگر نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت میں ملوث ہو گئے۔
یہ دونوں اکثر بنگلورو جا کر نائجیریا کے افراد سے منشیات حاصل کر کے حیدرآباد لاتے اور کِرن نامی شخص سمیت دیگر افراد کو فروخت کرتے تھے۔
کوکٹ پلی کی وویکانند کالونی میں جب یہ دونوں ایک شخص کو منشیات فروخت کر رہے تھے تو ایس ٹی ایف کو خفیہ اطلاع ملی جس پر ایس آئی سندھیا اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچی۔
پولیس کو دیکھ کر ورون اور چیتنیہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے اس دوران انھوں نے پولیس ٹیم پر حملہ بھی کیا تاہم ٹیم نے تینوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے جو اس وقت فرار ہیں۔
گرفتار شدگان سے 2.58 گرام ایم ڈی ایم اے، 38.56 گرام او جی کش، ایک بائیک اور تین موبائل فون برآمد کئے گئے۔