کھیل

حیدرآبادی گیندبازمحمد سراج قوالی سے لطف اندوز، ویڈیووائرل

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹارگیندباز محمد سراج جو جنوبی افریقہ کے کامیاب دورہ کے بعد حیدرآباد پہنچے کو شہر میں اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں قوالی کے پروگرام سے لطف اندوز ہوتے ہوادیکھاگیا۔

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹارگیندباز محمد سراج جو جنوبی افریقہ کے کامیاب دورہ کے بعد حیدرآباد پہنچے کو شہر میں اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں قوالی کے پروگرام سے لطف اندوز ہوتے ہوادیکھاگیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کی نشوونما کیلئے صحت مند ماحول فراہم کرنا ضروری:ثانیہ مرزا
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے

محمد سراج جومیاں بھائی کے نام سے بھی مشہور ہیں نے جنوبی افریقہ میں میاں بھائی میجک دکھانے کے بعد اپنے آبائی شہر واپسی پراس شادی کی تقریب میں شرکت کی۔اس وائرل ویڈیومیں دیکھاگیا ہے کہ ان پر سے ان کے ساتھیوں اورمداحوں نے نوٹوں کی بارش کی۔

ویڈیو میں، وہ پرجوش مداحوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ باصلاحیت کرکٹر کو قوالی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کے اختتام کے بعد انہوں نے حیدرآباد میں منعقدہ قوالی پروگرام میں شرکت کی تھی۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملاتھا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کی شاندار جیت کے بعد ہندوستانی کرکٹ کپتان روہت شرما نے بھی ان کی ستائش کی تھی۔ سراج کے6/15 کے دھماکہ خیز اسپیل نے میزبان ٹیم کو اپنی پہلی اننگز میں صرف 55 رنز پر آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا، جس نے ہندوستان کی سیریز برابر کرنے کی بنیاد رکھی۔

محمد سراج اب اس ماہ کے آخر میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی آئندہ سیریز میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔وہ آئی سی سی ون ڈے گیند بازی کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔