حیدرآباد
ٹرینڈنگ

حیدرآباد کے معاشی عروج کو عالمی سطح پر تسلم کرلیا گیا، سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا 5واں شہر

Savills کے نمائندوں کے مطابق یہ درجہ بندی مختلف عوامل جیسے شہر کی مجموعی ترقی، مالیاتی شعبہ کے استحکام، شہریوں کی ذاتی دولت، نقل مکانی میں اضافہ، اور کام کرنے والی آبادی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کا دارالحکومت حیدرآباد عالمی سطح پر پانچویں تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔ برطانوی رئیل اسٹیٹ کنسلٹنگ فرمSavills کی جانب سے جاری کردہ 2023 کی "گروتھ ہبس انڈیکس” رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ یہ رپورٹ چہارشنبہ کے روز شماریاتی پورٹل Statista پر شائع کی گئی، جس میں حیدرآباد کی تیز رفتار ترقی کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ساؤتھ زون ای این ٹی سرجنز کانفرنس 2024: جدید تکنیکوں پر تبادلہ خیال
"ہائی لائف برائیڈز” فیشن شوکیس کی تاریخوں کا اعلان
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
شریعت پر عمل سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے: مفتی وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب

Savills کے نمائندوں کے مطابق یہ درجہ بندی مختلف عوامل جیسے شہر کی مجموعی ترقی، مالیاتی شعبہ کے استحکام، شہریوں کی ذاتی دولت، نقل مکانی میں اضافہ، اور کام کرنے والی آبادی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

Savills نے دنیا کے 230 شہروں پر مبنی ایک مطالعہ کیا جن کی جی ڈی پی 2023 تک 50 ارب ڈالر سے زیادہ تھی۔ حیدرآباد نے 224 شہروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ٹاپ 15 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں سے 14 کا تعلق ایشیا سے ہے۔ بنگلور نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ ہندوستان کا مالیاتی دارالحکومت ممبئی آٹھویں پوزیشن پر ہے، جو حیدرآباد سے تین درجے نیچے ہے۔

رپورٹ میں حیدرآباد کی آئی ٹی، بینکنگ اور خدمات کے شعبوں میں مضبوط کارکردگی اور مالیاتی شعبہ میں اس کی ترقی کی تعریف کی گئی ہے۔ پیشین گوئی کی گئی ہے کہ اگر حیدرآباد کی معاشی ترقی اسی رفتار سے جاری رہی تو 2033 تک فی کس جی ڈی پی کی شرح نمو کے لحاظ سے یہ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہوگا۔

 تجزیہ کاروں کے مطابق حیدرآباد کی تیز رفتار ترقی کا سہرا کے سی آر حکومت کی طرف سے کیے گئے انقلابی اقدامات کو جاتا ہے۔

 Savills کی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ رپورٹ 2023 میں حکومت کی پالیسیوں، ترقیاتی پروگراموں، اور ملازمتوں اور آمدنی میں اضافہ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ رپورٹ میں 2033 تک کے شہر کی ترقی کا بھی تخمینہ پیش کیا گیا ہے۔

جہاں کے سی آر حکومت کے دوران حیدرآباد کی برانڈ امیج بلندیوں کو چھو رہی تھی، وہیں ریونت ریڈی حکومت کے یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سے اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ PopEquity کے مطابق Hydra کے انہدام کے بعد گھروں کی فروخت میں 42 فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ CREDAI کے مطابق دفتر کی جگہ کے لیز میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

ماہرین کو خدشہ ہے کہ صنعتی ترقی کی سست روی، معروف کمپنیوں جیسے Corning اور Cairns کا دوسری ریاستوں میں منتقلی اور شہر میں امن و امان کی کمی حیدرآباد کی برانڈ امیج کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ اس طرح کے حالات میں 2033 تک حیدرآباد کا دنیا کے نمبر ایک شہر بننا مشکل ہو سکتا ہے۔

Savills ایک عالمی سطح پر معروف رئیل اسٹیٹ کنسلٹنسی فرم ہے جس کے 70 ممالک میں 700 سے زیادہ دفاتر ہیں۔ کمپنی میں تقریباً 40,000 لوگ کام کرتے ہیں اور اس کے ہندوستان میں بنگلور، چنئی، دہلی، حیدرآباد، ممبئی، پونے اور احمد آباد میں دفاتر موجود ہیں۔