حیدرآباد

حائیڈرا نے گھٹکیسر میں سرکاری اراضی پر تعمیر دیوارمنہدم کردی

حکام نے گھٹکیسر میں سرکاری اراضی پر غیر مجاز قبضہ کرتے ہوئے تعمیر کردہ دیوار کو منہدم کردیا۔حیدرا کے حکامک نے پوچارم میونسپلٹی کے تحت ناراپلی دیویا نگر میں ہفتہ کی صبح یہ انہدامی کارروائی انجام دی۔حیدرا کے عملہ نے چار کلومیٹر لمبی دیوار کومنہدم کردیا۔

حیدرآباد: تالابوں، جھیلوں، نہروں، سرکاری اراضیات پر غیرمجازقبضوں کو روکنے اورانہدام کے لئے حال ہی میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن ایجنسی(حائیڈرا)نے ایک اور انہدامی کارروائی کی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب

حکام نے گھٹکیسر میں سرکاری اراضی پر غیر مجاز قبضہ کرتے ہوئے تعمیر کردہ دیوار کو منہدم کردیا۔حیدرا کے حکامک نے پوچارم میونسپلٹی کے تحت ناراپلی دیویا نگر میں ہفتہ کی صبح یہ انہدامی کارروائی انجام دی۔حیدرا کے عملہ نے چار کلومیٹر لمبی دیوار کومنہدم کردیا۔

 اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔اس ماہ کی 12 تاریخ کو حیدرا کے کمشنر رام ناتھ نے مقامی افرادکی شکایت پراس علاقہ کے لے آؤٹ کا معائنہ کیاتھا اور غیر قانونی تعمیرات کی جانچ کی گئی۔

 عہدیداروں نے سروے کیا تو پتہ چلا کہ سرکاری اراضی پر دیوار تعمیر کی گئی ہے جس کے بعد انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔یہ لے آؤٹ جملہ200 ایکڑ رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں جملہ 2218 پلاٹ تھے۔