حیدرآباد

ہائیڈرا کی تشکیل، احکام جاری

حکومت تلنگانہ نے شہر میں آفات سماوی سے نمٹنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے ہائیڈرا کی تشکیل کو منظوری دے دی ہے اس ضمن میں حکومت کی جانب سے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے شہر میں آفات سماوی سے نمٹنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے ہائیڈرا کی تشکیل کو منظوری دے دی ہے اس ضمن میں حکومت کی جانب سے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں سے محفوظ رہنے شعور بیداری پروگرام: میئر
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار
اندرون ایک برس 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کی كوششیں
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے

ہائیڈرا کو حادثات اور آفات کے وقت ضروری اقدامات کی منصوبہ بندی، تنظیم، تال میل اور ان پر عمل آوری کے لیے حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ اسیٹس پروٹیکشن ایجنسی (HYDRAA) تشکیل دی۔

یہ کسی بھی آفت کی صورت حال میں فوری ردعمل اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے دیگر ریاستی اور قومی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کریگی۔ حکومت نے تلنگانہ کور اربن ریجن (TCUR) میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے ایک واحد، متحد ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو آؤٹر رنگ روڈ کے اندر دوسرے شہری علاقوں میں چیلنجس سے نمٹے گی۔

حکومت نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے HYDRAA کی گورننگ باڈی تشکیل دی جس کے چیئرمین چیف منسٹراے ریونت ریڈی رہیں گے۔ دیگر اراکین میں وزیر بلدی نظم و نسق، حیدرآباد، رنگا ریڈی، سنگاریڈی اور میڈچل۔ملکاجگری کے انچارج وزرا، جی ایچ ایم سی میئر چیف سیکرٹری ڈی جی پی، ریونیو کے پرنسپل سکریٹری، پرنسپل سکریٹری محکمہ بلدی نظم نسق انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول سنٹر کے سربراہ اور ہائیڈرا کمشنر شامل رہیں گے۔

کمشنر ہائیڈرا کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ، اثاثوں کے تحفظ، انفورسمنٹ اور حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً سونپی گئی دیگر ذمہ داریوں کا استعمال کرنا ہوگا۔ HYDRAA کے دائرہ اختیار میں جی ایچ ایم سی کے پورے علاقے اور آ وٹر رنگ روڈ تک تمام اربن لوکل باڈیز اور، رورل لوکل باڈیز اور کوئی بھی ایسا علاقہ ہوگا جسے حکومت وقتاً فوقتاً مستقبل میں خاص طور حدود میں شامل یا خارج کر سکتی ہے۔

HYDRAA میں اثاثوں کے تحفظ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور لاجسٹک سپورٹ کے ونگس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جب بھی HYDRAA کو دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ دی گئی تعزیری یا ریگولیٹری اختیارات استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، تو وہ ان محکموں کے حکام کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے یا HYDRAA کو متعلقہ ایکٹ اور قواعد کے تحت قائم کردہ طریقہ کار کے مطابق متعلقہ اختیارات اور ذمہ داریاں سونپ سکتا ہے۔

HYDRAA پولیس کے علاوہ جی ایچ ایم سی اور دیگر بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کربلدیاتی اداروں اور حکومت کے اثاثوں کی حفاظت کرے گا، جیسے پارکس، کھلے مقامات، کھیل کے میدان، نالوں اورجھیلوں پرتجاوزات کو ہٹانا ہے۔

a3w
a3w