میں سیاست چھوڑدوں گا مگرکسی سیکولر پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا : راجہ سنگھ
راجہ سنگھ نے کہاکہ میں سیکولر پارٹیوں میں نہیں جاؤں گا چاہے کچھ بھی ہوجائے، میں کسی بھی حالت میں بی آر ایس یا کانگریس میں شامل نہیں ہوں گا۔ میرا مقصد ہندوستان میں ہندوراشٹرا کا قیام ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے معطل شدہ گوشہ محل ایم ایل اے راجہ سنگھ نے کہاکہ اگر بی جے پی کی جانب سے انہیں ٹکٹ کی پیشکش نہیں کی گئی تو وہ سیاست چھوڑدیں گے لیکن کسی بھی سیکولر جماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔
راجہ سنگھ نے کہاکہ میں سیکولر پارٹیوں میں نہیں جاؤں گا چاہے کچھ بھی ہوجائے، میں کسی بھی حالت میں بی آر ایس یا کانگریس میں شامل نہیں ہوں گا۔ میرا مقصد ہندوستان میں ہندوراشٹرا کا قیام ہے۔ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی میں ٹکٹ نہیں دیتی میں سیاست چھوڑ کر اپنے مقصد کیلئے کام کروں گا۔
سنگھ نے مزید کہاکہ ابھی تک بی آر ایس نے گوشہ محل حلقہ سے اپنے امیدوارکا اعلان کیوں نہیں کیا؟ راجہ سنگھ نے الزام کہ گوشہ محل کیلئے بی آر ایس کا ٹکٹ ایم آئی ایم کے ہاتھ میں ہے۔ اس لئے کے سی آر نے گوشہ محل سے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا۔
راجہ سنگھ نے کہاکہ گوشہ محل کیلئے بی آر ایس امیدوار کا انتخاب دارالسلام سے کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہاکہ مجھے اُمید ہے کہ بی جے پی ان کی معطلی اُٹھا لے گی اور وہ پارٹی سے ایم ایل اے کے طورپر دوبارہ یہاں سے مقابلہ کریں گے۔
راجہ سنگھ نے کہاکہ بی جے پی میرے بارے میں مثبت خیال رکھتی ہے وہ میری معطلی کو ختم کرنے کیلئے مناسب وقت کا انتظار کررہی ہے۔ میں ایک بار پھر گوشہ محل سے انتخاب لڑوں گا اور بی جے پی ایم ایل اے کے طورپر انتخابات میں کامیابی حاصل کروں گا۔