تلنگانہ

پارٹی کی ہدایت پر لوک سبھاانتخابات میں حصہ لوں گا:ای راجندر

تلنگانہ بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی ای راجندر نے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں مقابلہ کے سلسلہ میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگران کی پارٹی ہدایت دیتی ہے تو وہ لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی ای راجندر نے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں مقابلہ کے سلسلہ میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگران کی پارٹی ہدایت دیتی ہے تو وہ لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

انہوں نے بدھ کو ہنمکنڈہ ضلع کے کملا پور کا دورہ کیا جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگر پارٹی ہدایت دیتی ہے تو ہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پارٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ان سے بدلہ لیا۔

انہیں بطور قانون ساز اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس نے حضور آباد میں ڈرامے کرکے کامیابی حاصل کی۔