آئی سی آئی سی آئی بینک نے گاہکوں کیلئے کم ازکم بیلنس کی حد بڑھادی
ملک کا دوسرا سب سے بڑا لینڈر کہلانے والے آئی سی آئی سی آئی بینک نے یکم اگست سے میٹرو اور شہری علاقوں میں اپنے اُن تمام گاہکوں کے لئے جنہوں نے یکم اگست یا اس کے بعد کھاتہ(اکاؤنٹ) کھولا ہے‘ اقل ترین اوسط بیلنس کی حد بڑھادی ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) ملک کا دوسرا سب سے بڑا لینڈر کہلانے والے آئی سی آئی سی آئی بینک نے یکم اگست سے میٹرو اور شہری علاقوں میں اپنے اُن تمام گاہکوں کے لئے جنہوں نے یکم اگست یا اس کے بعد کھاتہ(اکاؤنٹ) کھولا ہے‘ اقل ترین اوسط بیلنس کی حد بڑھادی ہے۔
اب ان کسٹمرس کو اپنے کھاتوں میں ہر ماہ اوسطاً 50 ہزار روپے رکھنا ہوگا ورنہ جرمانہ عائد ہوگا۔ بینک کی ویب سائٹ پر تازہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔ پرانے گاہکوں کے لئے اقل ترین ماہانہ اوسط بیلنس 10 ہزار روپے برقرار رہے گا۔
نیم شہری (سیمی اربن) علاقوں میں گاہکوں کو اپنے کھاتہ میں ہر ماہ کم ازکم 25 ہزار روپے اور دیہی علاقوں میں 10 ہزار روپے رکھنا ہوگا۔ پرانے گاہکوں کے لئے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں ماہانہ 5 ہزار روپے بیلنس رکھنا ہوگا۔
آئی سی آئی سی آئی بینک کے بچت کھاتوں میں ماہانہ 3 مرتبہ رقم جمع کرانے پر کوئی فیس نہیں لگے گی۔ اس کے بعد فی معاملت 150 روپے دینے ہوں گے۔
ہر ماہ مجموعی طورپر ایک لاکھ روپے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے لینڈر اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے 2020 میں اقل ترین بیلنس کی شرط برخاست کردی تھی۔ دیگر زیادہ تر بینکس ماہانہ 2 ہزار تا 10 ہزار روپے ماہانہ بیلنس پر زور دیتے ہیں۔