بین الاقوامی

صدر بنا تو جنگ کا خاتمہ کر دوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکی صدر بنے تو روس یوکرین جنگ کا خاتمہ کر دیں گے۔

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکی صدر بنے تو روس یوکرین جنگ کا خاتمہ کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
روس کی مدد کے خلاف چین کو انتباہ
یوکرین جنگ، 48 بچھڑے خاندانوں کو دوبارہ ملادیا گیا
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور انھیں یقین دہانی کروائی کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے تو روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو ختم کر دیں گے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹرتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ جمعہ کو یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون پر ان کی بہت اچھی گفتگو ہوئی، صدر زیلنسکی نے انھیں ایک بہت ہی کامیاب ریپبلکن نیشنل کنونشن اور ریپبلکن صدارتی امیدوار بننے پر مبارک باد دی۔

ٹرمپ نے بتایا کہ صدر زیلنسکی نے گزشتہ ہفتے کو ہونے والے گھناؤنے قاتلانہ حملے کی مذمت کی، یوکرین کے صدر نے فون پر تحفظ کے لیے امریکی حمایت کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات پیچیدہ رہے ہیں، ٹرمپ نے جب سے وائٹ ہاؤس چھوڑا ہے یہ فون کال صدر زیلنسکی کے ساتھ ان کی پہلی بات چیت تھی، اور ابھی ایک ہی دن قبل ٹرمپ نے صدر کے عہدے کے لیے ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کیا ہے۔

یہ فون کال ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے، جب کہ یورپ اس حوالے سے پریشان ہے کہ نومبر میں اگر ٹرمپ کامیابی حاصل کرتے ہیں تو روس یوکرین جنگ کے بارے میں ان کی پالیسی کیا ہوگی۔