حیدرآباد

پاکستان ہندوستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے  بھاری قیمت چکانی پڑے گی: کشن ریڈی

 اگر پاکستان ہندوستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔مرکزی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ مہلوک خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور مجرموں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی نے پہلگام دہشت گرد حملہ کے مہلوکین کو شہرحیدرآباد کے ٹینک بنڈ پر ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کے سامنے خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے سیاہ لباس پہن کر اور قومی پرچم تھام کر حملہ کے خلاف احتجاج درج کرایا۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم میں ایک روزہ قومی سمپوزیم کے برُشر کی رسم اجرائی انجام پائی
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
مکہ مسجد بم دھماکہ کے 16 سال مکمل، مہلوکین کے ورثاء انصاف سے محروم
ہندوستان میں پہلی بار فیملی میڈیئیشن کی تربیت، پورے ملک سے 32 سوشل ورکرز کو خاندانی تنازعات سلجھانے کی تربیت

انہوں نے کہا کہ پہلگام میں ہونے والا یہ دہشت گرد حملہ ایک شرمناک عمل ہے، جسے مہذب سماج شدید مذمت کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔ پاکستان کی ناکام قیادت کے لئے یہ واقعہ ایک انتہا ہے۔کشن ریڈی نے کہا کہ جموں و کشمیر جو پُرامن ماحول میں تھا، وہاں پاکستان نفرت اور آگ پھیلا رہا ہے۔

 اگر پاکستان ہندوستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔مرکزی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ مہلوک خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور مجرموں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔

کشن ریڈی نے دہشت گردی کے خلاف عوامی احتجاج کی اپیل کی، اور کہا کہ ہر منڈل، ہر بستی میں لوگ سڑکوں پر آکر احتجاج کریں اورمہلوکین کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کریں۔