ناجائز تعلقات، برہم شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل
ملزم شیخ سہیل اور اس کی بیوی تبسین بے بی2013ء میں بنگلورو منتقل ہوگئے تھے۔ دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہونے پر سہیل کولکتہ واپس چلا گیا۔تبسین بیبی‘ سید ندیم نامی شخص سے تعلقات کے بعد اسی کے ساتھ اپنے ڈھائی سالہ لڑکے نعیم کے ساتھ وہیں مقیم رہی۔

بنگلورو: ایک شخص نے اپنی علیحدہ شدہ بیوی کا قتل کردیا جو اپنے پڑوسی کے ساتھ مقیم تھی۔ کولکتہ سے آنے والے شخص نے اس کے بچے پر چاقو سے وار کیا مگر وہ بچ گیا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ واردات سرائی پالیا کے افضل لے آؤٹ میں پیش آئی۔
ملزم شیخ سہیل اور اس کی بیوی تبسین بے بی2013ء میں بنگلورو منتقل ہوگئے تھے۔ دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہونے پر سہیل کولکتہ واپس چلا گیا۔تبسین بیبی‘ سید ندیم نامی شخص سے تعلقات کے بعد اسی کے ساتھ اپنے ڈھائی سالہ لڑکے نعیم کے ساتھ وہیں مقیم رہی۔
تبسین کے تعلقات کا علم ہونے بعد سہیل بنگلورو آیا۔ حالت نشے میں اس نے نصف شب کو اس سے ملاقات کی اور دوسرے شخص کے ساتھ مقیم دیکھ کر برہم ہوگیا اور بیوی کی گردن میں چاقو گھونپ دیا۔
اس نے اپنے بیٹے پر بھی حملہ کیا۔ تبسین کی بہن گلشن اس ہولناک واقعہ کی گواہ تھی۔ بچے کو دواخانہ لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس نے سہیل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا کیس درج کیا۔