حیدرآباد

مابقی4گارنٹیز پر اندرون100یوم عمل آوری، چیف منسٹر ریونت ریڈی کا عزم

کانگریس حکومت کے قیام کے دو دن بعد ہی ہم نے آج 2اسکیمات خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت کی مہا لکشمی اور آروگیہ شری اسکیم کی عمل آوری کا آغاز کردیا ہے۔ ماباقی 4گارنٹی اسکیمات کو اندرون100یوم روبہ عمل لایا جائے گا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج احاطہ اسمبلی میں کانگریس کی 6گارنٹی کے منجملہ 2 گارنٹیز اسکیمات مہا لکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت اور غریب عوام کو آروگیہ شری اسکیم کے تحت 10کھ روپے علاج کی مفت سہولت کا  افتتاح انجام دیا۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
کسانوں کے قرضوں کی معافی اسکیم ریونت ریڈی کا ایک انقلابی قدم، ڈاکٹر شجاعت علی کا بیان

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ آج 9 دسمبر تلنگانہ عوام کیلئے تہوار کا دن ہے۔9 دسمبر2009 کو ہی وزیر اعظم منموہن سنگھ اور یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی کی ہدایت پر اس وقت کے وزیر داخلہ پی چدمبرم نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے عمل کاآغاز کیا تھا۔

 سونیا اماں کا مطلب تلنگانہ کی ماں ہے۔ سونیا اماں نے ہی 7ستمبر کو حیدرآباد میں 6 گارنٹیز اسکیمات کا اعلان کیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی اندورن 100 یوم، 6اسکیمات کو روبہ عمل لایا جائے گا۔

چنانچہ کانگریس حکومت کے قیام کے دو دن بعد ہی ہم نے آج 2اسکیمات خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت کی مہا لکشمی اور آروگیہ شری اسکیم کی عمل آوری کا آغاز کردیا ہے۔ ماباقی 4گارنٹی اسکیمات کو اندرون100یوم روبہ عمل لایا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ خواتین آج سے ریاست میں کہیں سے بھی آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرسکتی ہیں۔ اس تقریب میں عبوری اسپیکر اکبر الدین اویسی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ، ریاستی وزراء اتم کمار ریڈی، پونم پر بھاکر، کونڈا سریکھا، سیتا اکا، سریدھر بابو کے علاوہ اراکین ا سمبلی اور کانگریس قائدین موجود تھے۔

بعدازاں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آر ٹی سی بس جس کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔، عبوری اسپیکر اور تمام وزراء کے ساتھ جن میں خاتون وزراء اور ارکان اسمبلی بھی شامل تھے، بس میں روانہ ہوئے اور سکریٹریٹ عمارت، ٹینک بنڈ پر واقعہ امبیڈکر مجسمہ سے سفر کرتے ہوئے براہ بشیر باغ، خاں لطیف خاں اسٹیٹ، سے اسمبلی واپس ہوئے۔