مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے اہم ہدایات جاری

وزارت صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ موسمی بخار سے بچنے کے لیے لگائی جانے والی ویکسین مکمل طورپر محفوظ ہے۔ اس کے لگانے سے جسمانی قوت مدافعت بہتر ہوتی اور موسمی بخار کے حملے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

ریاض: سعودی عرب کی وزات صحت نے مملکت کے تمام ریجنز کے ملکی وغیر ملکی رہائشیوں کے لیے اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

وزارت نے سعودی شہریوں سمیت مملکت میں مقیم تارکین وطن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سے منصوبے سے مستفید ہوتے ہوئے خود کو انفلوئنزا سے محفوظ رکھیں بالخصوص وہ افراد جو کسی بھی قسم کے متعدی امراض کا شکار ہیں انہیں چاہیے کہ وہ موسمی بخار سے محفوظ رہنے کے لیےلازمی ویکسین لگوائیں۔

وزارت صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ موسمی بخار سے بچنے کے لیے لگائی جانے والی ویکسین مکمل طورپر محفوظ ہے۔ اس کے لگانے سے جسمانی قوت مدافعت بہتر ہوتی اور موسمی بخار کے حملے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

چھ ماہ سے پانچ برس کے بچوں اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے یہ ویکسین لگوانا انتہائی مفید ہے۔ اس کے علاوہ وزارت صحت نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا ہے کہ شہری باہر سے آنے کے فوری بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ براہ راست آنکھ اور منہ کو نہ چھوئیں، کھانسی یا چھینک آنے کے صورت میں ٹشو پیپر کا استعمال کریں۔