مشرق وسطیٰ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی صحت سے متعلق اہم خبر

شاہ سلمان کو چند گھنٹے اسپتال میں رکھا گیا اور طبی معائنے وٹیسٹوں کے بعد انہیں رخصت کر دیا گیا۔ ایوان شاہی کے جاری بیان میں شاہ سلمان کی صحت وعافیت کی امید کا اظہار کیا گیا ہے۔

ریاض: سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو معمول کے طبی معائنے کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے ایوان شاہی کے حوالے سے خبر دی تھی کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو گزشتہ روز معمول کے طبی معائنے کے لیے جدہ کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ریشبھ پنت کو جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا امکان
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی پیمنٹ کی حد بڑھا دی گئی

شاہ سلمان کو چند گھنٹے اسپتال میں رکھا گیا اور طبی معائنے وٹیسٹوں کے بعد انہیں رخصت کر دیا گیا۔ ایوان شاہی کے جاری بیان میں شاہ سلمان کی صحت وعافیت کی امید کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی فرماں رواں نے اس سے ایک روز قبل منگل کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت بھی کی تھی۔