شمالی بھارت

منادر سے سائی بابا کے مجسمہ کو ہٹانے کا معاملہ، سناتن رکھشک کے سربراہ کو تحویل میں لے لیا گیا (ویڈیو)

وارانسی میں منادر سے سائی بابا کے مجسمہ ہٹانے کے لئے مہم چلانے والی مقامی تنظیم سناتن رکھشک دل کے سربراہ اجئے شرما کو امن میں خلل ڈالنے پر تحویل میں لے لیا گیا ہے

وارانسی(پی ٹی آئی) وارانسی میں منادر سے سائی بابا کے مجسمہ ہٹانے کے لئے مہم چلانے والی مقامی تنظیم سناتن رکھشک دل کے سربراہ اجئے شرما کو امن میں خلل ڈالنے پر تحویل میں لے لیا گیا ہے، پولیس نے جمعرات کو یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
ہندو لوگ صرف 3 مقامات مانگ رہے ہیں:یوگی
مندروں کے قریب نئی عمارتوں کی بلندی محدود
ایک سال سے لاش کے ساتھ رہنے والی بہنیں
سناتن دھرم کے خلاف سازش بے نقاب کرنے وارانسی میں سانسکرتک سنسد
مودی، بی جے پی کارکنوں کے ساتھ ٹفن میٹنگ کریں گے

شرما کو یہاں منگل کو کئی منادر سے سائی بابا کے مجسمہ ہٹانے کے بعد چہارشنبہ کی رات تحویل میں لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس گورو بنسوال نے کہا کہ شرما کو امن میں خلل ڈالنے پر چہارشنبہ کی رات تحویل میں لے لیا گیا اور ان کے خاندان کو مطلع کیا گیا ہے۔

شرما نے چہارشنبہ کو کہا تھا کہ انہوں نے تاحال لوہاتیا میں بڑے گنیش مندر میں سائی بابا کے مجسمہ سمیت 14 منادر سے سائی بابا کے مجسمہ ہٹادیئے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ مزید 50 منادر سے سائی بابا کے مجسمہ ہٹائے جائیں گے۔ سائی بابا کے کئی معتقدین نے اقدام کی مخالفت کی اور منادر کی سکیوریٹی پر تشویش کا اظہار کیا۔

سائی بابا منادر کے منیجرس کی ایک میٹنگ بھی یہاں چہارشنبہ کو منعقد کی گئی جس میں ماحول کو مکدر کرنے والوں کے خلاف پولیس کمشنر سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔ شرما نے کہا تھا کہ کاشی (وارانسی) میں صرف بڑے دیوتا لارڈ شیوا کی پوجا ہونی چاہیے۔

Photo Source : @HateDetectors