شمالی بھارت

بیوی کے کروا چوتھ کا برت نہ رکھنے پر ناراض شوہر نے کی یہ حرکت

کانسٹیبل نے جب گولی چلائی تو پڑوسی آواز سن کر خوفزدہ ہوگئے اور فوراً اجیت کے گھر پہنچے۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن تب تک وہ ہلاک ہو چکا تھا۔

اترپردیش: اتر پردیش میں بیوی کے کروا چوتھ کا برت نہ رکھنے پر ناراض شوہر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش

رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت پولیس کانسٹیبل اجیت کے نام سے ہوئی جس کا کروا چوتھ کا برت نہ رکھنے پر بیوی سے جھگڑا ہوا۔ اس نے اے کے 47 سے خود کو گولی مارلی۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کانسٹیبل اجیت نے فون پر بیوی سے بات کی، بیوی نے اسے بتایا میں نے کروا چوتھ کا برت نہیں رکھا، اجیت یہ سنتے ہی گھر پہنچ کر بیوی سے لڑائی کی۔

کانسٹیبل نے جب گولی چلائی تو پڑوسی آواز سن کر خوفزدہ ہوگئے اور فوراً اجیت کے گھر پہنچے۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن تب تک وہ ہلاک ہو چکا تھا۔