حیدرآباد

حیدرآباد میں پولیس نے ایک کروڑ6لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی

حیدرآباد ایس اوٹی پولیس نے ملک پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود کے دلسکھ نگر بس اسٹینڈ کے قریب گاڑیوں کی تلاشی کے دوران یہ کارروائی انجام دی۔

حیدرآباد:شہرحیدرآباد میں پولیس نے بڑے پیمانہ پر رقم ضبط کی۔لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پولیس نے کئی مقامات پر چیک پوسٹ لگاتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی۔اس تلاشی کے دوران پولیس نے ایک کروڑ6لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی۔

متعلقہ خبریں
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
سالگرہ تقریب میں پہنچ کر ہنگامہ آرائی، 4 زنخے گرفتار
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت

حیدرآباد ایس اوٹی پولیس نے ملک پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود کے دلسکھ نگر بس اسٹینڈ کے قریب گاڑیوں کی تلاشی کے دوران یہ کارروائی انجام دی۔ بینک میں رقم جمع کروانے کے لئے لے جانے والے 6افراد کو پولیس نے پکڑا اور یہ رقم ضبط کی۔پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔