امریکہ و کینیڈا

نیو جرسی میں مسلم مخالفت 46 فیصد بڑھ گئی

گزشتہ سال نیو جرسی میں مسلمانوں کے خلاف امتازی سلوک روا رکھنے کا تناسب 46 فیصد بڑھ چکا ہے جس میں مسلمان طلبہ کے خلاف جبر ،مسلم مخالف مواد اور اساتذہ کے خلاف متعصبانہ رویہ سر فہرست ہے ۔

واشنگٹن: امریکی ریاست نیو جرسی میں مسلمانوں کے خلاف امتیازبرتنےکی شکایات 46 فیصد بڑھ گئیں۔ امریکہ کی سب سے بڑی مسلمانوں کی تنظیم امریکن۔اسلام رابطہ کونسل کی نیو جرسی کی شاخ نے ایک سالانہ حقوق انسانی کی رپورٹ جاری کی ہے ۔

متعلقہ خبریں
جنگ بدر: حق و باطل کا پہلا فیصلہ کن معرکہ، مرکز نالج سٹی میں عظیم الشان روحانی کانفرنس
3 امریکی ریاستوں میں ہندوستانیوں کا احتجاج
لڑکی کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ، دہلی پولیس سے کارروائی رپورٹ طلب کی گئی
رمضان المبارک کے انتظامات پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر محبوب نگر  کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
مُسلمانانِ عالم میں پیدا شدہ خرابیوں کا سدباب باب ناگزیر،محمد سیف اللہ قادری شیخ الجامعہ کا محبوب نگر میں خطاب

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال نیو جرسی میں مسلمانوں کے خلاف امتازی سلوک روا رکھنے کا تناسب 46 فیصد بڑھ چکا ہے جس میں مسلمان طلبہ کے خلاف جبر ،مسلم مخالف مواد اور اساتذہ کے خلاف متعصبانہ رویہ سر فہرست ہے ۔

رپورٹ لکھنے والوں کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعد سے امریکہ میں کھلے عام مسلم مخالفت کا پرچار بیس سال گزرنے کے باوجود جاری ہے جو کہ اب تعصبانہ رویے میں بدل چکا ہے۔