شمالی بھارت

طالبہ نے ڈپٹی چیف منسٹر کی کار کے سامنے چھلانگ لگادی

ایک طالبہ نے یہاں ڈپٹی چیف منسٹر بہار سمراٹ چودھری کی کار کے سامنے کل شام چھلانگ لگائی تاہم ڈرائیور بروقت بریک لگانے سے ایک ممکنہ حادثہ ٹل گیا۔

پٹنہ: ایک طالبہ نے یہاں ڈپٹی چیف منسٹر بہار سمراٹ چودھری کی کار کے سامنے کل شام چھلانگ لگائی تاہم ڈرائیور بروقت بریک لگانے سے ایک ممکنہ حادثہ ٹل گیا۔ یہ واقعہ بسکو مون بھون کے قریب پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
پٹنہ میں کل اپوزیشن قائدین کا اہم اجلاس
کانگریس جلد پٹنہ میں اپوزیشن میٹنگ میں شرکت کرے گی
پٹنہ میں پولیس سب انسپکٹر کی پٹائی

مذکورہ طالبہ دیگر طلبہ کے ساتھ ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کررہی تھی کیوں کہ وزارت تعلیم نے ایس پی ای ٹی میں شریک ہونے والے اُمیدواروں کو ریاست میں اساتذہ کی بھرتی کے تیسرے مرحلہ کی درخواستیں پیش کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

طلبہ بسکو مون بھون کے باہر احتجاج کررہے تھے، یہاں ڈپٹی چیف منسٹر ایک پروگرام میں شرکت کے لئے آئے ہوئے تھے۔

انہوں نے چودھری کے قافلہ کو روکنے کی کوشش کی، ایسے وقت ایک لڑکی اُن کی کار کے سامنے چھلانگ لگا دی۔ وہ معمولی زخمی ہوئی اور چند منٹ کے لئے بیہوش ہوگئی تھی۔

اِس واقعہ کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر کار سے نکل کر طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور لڑکی کو بچانے میں مدد بھی کیا۔ چودھری نے احتجاجی طلبہ کو تیقن دیا کہ وہ اُن کا پیام محکمہ تعلیمات کو پہنچا دیں گے اور اُن کی شکایتوں کا ازالہ کرنے کے لئے بھی کہیں گے۔

a3w
a3w