جرائم و حادثات

گانجہ کے ملزم کا جیل جانے سے انکار، اس منظر کو دیکھنے والے افراد بھی جذباتی ہوگئے (ویڈیو)

پولیس، ویان کے ذریعہ اسے جیل منتقل کرنا چاہتی تھی مگر ملزم نے پولیس کی تمام کوششوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جس طرح ایک کمسن لڑکا اسکول نہ جانے کے لئے ضد کرتا ہے ٹھیک ملزم کا رویہ بھی ایسا ہی رہا۔

حیدرآباد: گانجہ کیس کے ایک ملزم نے نامپلی عدالت میں اس وقت ہنگامہ آرائی کی جبکہ عدالتی تحویل میں دینے کے بعد بھی اس نے جیل جانے سے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں
عیدی بازار چوراہا کے قریب اقدام قتل واقعہ میں ایک شخص زخمی

ملزم، 25جون کو اپنی شادی کا حوالہ دے رہا تھا۔ اس نے جیل روانہ کرنے کی پولیس کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ پولیس، ویان کے ذریعہ اسے جیل منتقل کرنا چاہتی تھی مگر ملزم نے پولیس کی تمام کوششوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جس طرح ایک کمسن لڑکا اسکول نہ جانے کے لئے ضد کرتا ہے ٹھیک ملزم کا رویہ بھی ایسا ہی رہا۔

اس منظر کو دیکھنے والے افراد بھی جذباتی ہوگئے۔ ملزم کی شناخت آنند اگروال کے طورپر کی گئی۔ شاہ علی بنڈہ پولیس نے اگروال کو گانجہ کے کیس میں گرفتار کیا تھا اور اسے نامپلی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے اسے عدالتی تحویل میں روانہ کرنے کے احکام جاری کئے تاہم اگروال نے جیل جانے سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں ہنگامہ بپا کردیا۔

اُس نے گلاس ونڈو کو بھی توڑ دیا اس دوران وہ خود بھی زخمی ہوگیا۔

آنند اگروال جس کا مجرمانہ سرگرمیوں کا ریکارڈ ہے، جیل جانے سے عار محسوس کررہا تھا کیونکہ اس کی شادی 25جون کو مقرر ہے۔

ملزم، روڈی شیٹر بھی بتایا گیا ہے۔ وہ قتل، چوری سمیت 18 کیسوں میں ملوث بتایا گیا ہے۔ اگروال، قتل کے ایک کیس میں گرفتار ہوا تھا لیکن وہ ضمانت پر جیل سے رہا ہوا۔