جنوبی میکسیکو میں لاوارث ٹرک سے ملیں 11 لاشیں
ریاست میں منشیات کی اسمگلنگ اور پیداوار کی وجہ سے گوریرو برسوں سے تشدد کا شکار رہا ہے۔
میکسیکو سٹی: میکسیکو نے جنوبی گوریرو ریاست کے دارالحکومت چلپینسنگو میں ایک لاوارث پک اپ ٹرک سے دو نابالغوں سمیت 11 لاشیں برآمد کی ہیں۔ مقامی افسران نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ بدھ کی رات کو ایک گمنام اطلاع سے افسران کو شہر کے پیراڈور ڈیل مارکیس کے علاقے میں چھوڑی گئی نو مردوں اور دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔
مقتولین کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر بھیج دی گئی اور قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق، ہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 17 دکانداروں کے اس گروپ کا حصہ ہیں جو دو ہفتے قبل لاپتہ ہو گئے تھے۔
وہ مبینہ طور پر ایل ایپازوٹ کی کمیونٹی میں گھریلو سامان فروخت کر رہے تھے، تبھی ان سے رابطہ منقطع ہوگیا، جس سے ریاستی پبلک سکیورٹی سیکرٹریٹ، نیشنل گارڈ اور فوج کو تلاشی مہم شروع چلانی پڑی۔
فوج نے منگل کے روز کہا کہ وہ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے خصوصی دستوں سمیت فوج تعینات کرے گی، اس شبہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہ انھیں مجرم گروپ ’’لاس آرڈیلوس‘‘ نے اغوا کیا تھا۔
لاس آرڈیلوس گوریرو کے سب سے خطرناک جرائم پیشہ گروہوں میں سے ایک ہیں، جو چلپینسنگو سمیت ریاست کے وسطی حصے کو کنٹرول کرتا ہے۔
ریاست میں منشیات کی اسمگلنگ اور پیداوار کی وجہ سے گوریرو برسوں سے تشدد کا شکار رہا ہے۔