شمالی بھارت

ہیلمٹ نہ پہننے پر سرکاری ملازمین کو دفتر میں انٹری نہیں

اترپردیش میں ہیلمٹ کے بغیر ٹو وہیلر چلاکر دوسری مرتبہ دفتر پہنچنے والے سرکاری ملازمین کو انٹری نہیں دی جائے گی اور غیرحاضری ڈالی جائے گی۔

لکھنو: اترپردیش میں ہیلمٹ کے بغیر ٹو وہیلر چلاکر دوسری مرتبہ دفتر پہنچنے والے سرکاری ملازمین کو انٹری نہیں دی جائے گی اور غیرحاضری ڈالی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس نے توہین کیلئے ہندو دہشت گردی کا لفظ دیا: یوگی
ہندو لوگ صرف 3 مقامات مانگ رہے ہیں:یوگی
حیدرآباد کو بھاگیہ نگر سے موسوم کرنے کاوعدہ، کشن ریڈی کی زہر افشانی
یوگی نے عتیق احمد کی اراضی پر تعمیر کردہ فلیٹس کی چابیاں حوالے کیں
کنور یاترا کے راستے پر گوشت کی فروخت ممنوع

یہ پہل 17 جولائی تا 31 جولائی ریاست گیر روڈ سیفٹی مہم کا حصہ ہے۔

حکومت کے ترجمان نے کہا کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر روڈ سیفٹی پندرہواڑہ منایا جارہا ہے۔

مہم کا مقصد سڑک حادثات کی تعداد گھٹانا ہے۔ غور طلب ہے کہ سال ِ گزشتہ کے مقابلہ سڑک حادثہ میں 5.5 فیصد اور اموات میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا۔

مہم میں متعلقہ محکموں کے عہدیدار بھی حصہ لیں گے۔ بس‘ ٹرک‘ آٹو یونینوں اور ٹرانسپورٹ سے جڑی غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے عہدیداروں کو بھی بلایا جائے گا اور ان کی رائے لی جائے گی۔