نامناسب کھانا ، کستوربھا گاندھی ودیالیہ کی 16 طالبات بیمار
ان طالبات نے کہاکہ تین دنوں سے ان کو مناسب غذافراہم نہیں کی گئی جس کے نتیجہ میں وہ بیمار پڑگئیں۔طالبات نے کھاناکھانے کے بعد الٹیوں اور اسہال کی شکایت کی جس کے بعد ان کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کی کستوربھا گاندھی گرلز ودیالیہ کی 16طالبات کھانا کھانے کے بعد بیمارپڑگئیں۔ ان طالبات نے کہا کہ گزشتہ تین روز سے اسکول میں دیا جانے والا کھانا مناسب نہیں تھا۔
ان طالبات نے کہاکہ تین دنوں سے ان کو مناسب غذافراہم نہیں کی گئی جس کے نتیجہ میں وہ بیمار پڑگئیں۔طالبات نے کھاناکھانے کے بعد الٹیوں اور اسہال کی شکایت کی جس کے بعد ان کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔
اس واقعہ کی اطلاع پر بی آر ایس کے ایم ایل اے سنجے کمار نے اسپتال پہنچ کر طالبات کی عیادت کی۔انہوں نے طالبات کا علاج کرنے والے ڈاکٹرس سے ان کی صحت کے بارے میں پوچھا اور بہتر علاج کا مشورہ دیا۔
دوسری طرف کانگریس کے سینئر لیڈر اور ایم ایل سی جیون ریڈی نے بھی بیمار طالبات کی عیادت کی۔ انہوں نے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔ ایم ایل سی جیون ریڈی نے متعلقہ حکام کے رویہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضلع مستقرمیں واقع کستوربھا گرلز ودیالیہ میں صورتحال ایسی ہے تو دور دراز علاقوں کے اسکولس میں کیا صورتحال ہوگی۔