کرناٹک
بنگلورو میں مسلسل بارش سے عام زندگی مفلوج
کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایرپورٹ جانے والی ٹریفک بھی متاثر ہوئی جبکہ میٹرو اسٹیشنوں پر ہجوم ہے جو سڑکوں سے بچنے کی کوشش کررہا ہے۔

بنگلورو: بنگلورو میں مسلسل بارش اور ٹریفک جام سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے علاقوں میں ٹریفک جام کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی اہم شاہراہیں زیرآب ہیں۔
کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایرپورٹ جانے والی ٹریفک بھی متاثر ہوئی جبکہ میٹرو اسٹیشنوں پر ہجوم ہے جو سڑکوں سے بچنے کی کوشش کررہا ہے۔
بنگلورو ٹریفک پولیس نے گاڑی رانوں سے آہستہ گاڑی چلاکر محفوط سفر کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔ محکمہ موسمیات نے کم از کم دو دنوں تک مسلسل شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔