ایل بی نگر میں مسجد کے چبوترہ پر پٹرول چھڑکنے کا واقعہ، ویڈیووائرل
سنگھ پریوار کی جانب سے بھڑکائی گئی نفرت کی آگ‘دوردراز علاقوں تک پہونچ گئی ہے۔بتایا جاتاہے کہ سنگھ پریوار حیدرآباد شہر اور اس کے قرب جوارمیں امن کی فضاء کومکدر کرنے کی ناپاک سازش کررہا ہے۔
حیدرآباد: سنگھ پریوار کی جانب سے بھڑکائی گئی نفرت کی آگ‘دوردراز علاقوں تک پہونچ گئی ہے۔بتایا جاتاہے کہ سنگھ پریوار حیدرآباد شہر اور اس کے قرب جوارمیں امن کی فضاء کومکدر کرنے کی ناپاک سازش کررہا ہے۔
پولیس کی خاموشی کے سبب شرپسندوں کے حوصلے مزید بلندہوتے دکھائی دے رہے ہیں جس کی مثال رچہ کنڈاپولیس کمشنریٹ کے ایل بی نگر ڈیویژن کا واقعہ ہے جہاں ایک شرپسند کو مسجد کی سیڑھیوں (چبوترہ) پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی مذموم ناکام کوشش کرتا ہے اور وہ اس گھناونے واقعہ کا ویڈیوبھی بناتا ہے اس کا یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوتا ہے۔
شکایت درج کرانے کے باوجودرچہ کنڈا پولیس حرکت میں آتی ہے اور نہ ہی ملزم کوگرفتار کرتی ہے۔پہلے بھی رچہ کنڈاپولیس کمشنر یٹ حدود میں شرپسندوں نے حالات کوبگاڑنے کی کوشش کی ہے۔
فرقہ پرست عناصر محفوص طبقہ کونشانہ بھی بنایا ہے مگرپولیس نے الٹا مسلمانوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کی ہے۔
مجلس بچاؤ تحریک کے قائد امجداللہ خان خالد نے ایل بی نگر میں مسجد کی سیڑھیوں (چبوترہ) پر پٹرول چھڑکنے کے واقعہ کے ملزم جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں قیدہوچکی ہے کی عدم گرفتاری پرشدید احتجاج کیاہے۔