سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

راجستھان کے ادئے پور میں فرقہ وارانہ تشدد، سنگباری اور آتشزنی کے واقعات (ویڈیو)

ادئے پور کے ایک سرکاری اسکول میں آج دسویں جماعت کے ایک طالب علم کی جانب سے ایک اور لڑکے کو چاقو گھونپ دیئے جانے کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی کے دوران ایک ہجوم نے گاڑیوں کو آگ لگادی اور سنگباری کی۔

جئے پور: ادئے پور کے ایک سرکاری اسکول میں آج دسویں جماعت کے ایک طالب علم کی جانب سے ایک اور لڑکے کو چاقو گھونپ دیئے جانے کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی کے دوران ایک ہجوم نے گاڑیوں کو آگ لگادی اور سنگباری کی۔

متعلقہ خبریں
وڈودرہ میں ہندوؤں کاغلبہ جتانے شوبھا یاتراؤں کا انعقاد

راجستھان کے اس شہر میں لوگوں کے اکھٹا ہونے پر امتناعی احکام نافذ کردیئے گئے ہیں۔ فوری طور پر یہ پتا نہیں چل سکا کہ بھٹیانی چوہٹا میں واقع سرکاری اسکول میں چاقوگھونپنے کا واقعہ کیوں پیش آیا تھا۔

شہر کے مدھوبن علاقہ میں بعض ہندو تنظیموں کے ارکان اس واقعہ پر احتجاج کرنے کے لئے جمع ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی لڑکے کو ضلع ہاسپٹل کے آئی سی یو میں شریک کرایا گیا ہے اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

ایک ہجوم نے سنگباری کی اور تین تا چار گاڑیوں کو آگ لگادی۔ کشیدگی میں اضافہ ہونے پر شام میں باپو بازار، ہاتھی پول، گھنٹہ گھاٹ، چیتک سرکل اور قریبی علاقوں میں بازار بند کردیئے گئے۔

بعض شرپسندوں نے ایک شاپنگ مال پر بھی سنگباری کی جس میں دکانات کے شیشہ کے دروازوں کو نقصان پہنچا۔ سرکاری ہاسپٹل کے روبرو سینکڑوں افراد جمع ہوگئے لیکن پولیس نے انہیں منشتر کردیا۔ (بشکریہ تلنگانہ ٹوڈے)

a3w
a3w