تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی لہرمیں اضافہ

متحدہ عادل آباد ضلع میں گذشتہ چند دنوں سے درجہ حرارت میں گراوٹ محسوس کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں روزبروز سردی کی لہر میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔شہر میں گذشتہ شب درجہ حرارت بہ حیثیت مجموعی 18.6ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
رب نے اپنے حبیب کو اپنا دیدار اور تاج شفاعت امت کیلئے نماز کا تحفہ عرش مولا پہ عطا کیا، درگاہ یوسفین میں سدرۃ المنتہی کانفرنس سے علماء مشائخ کا خطاب
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
انتخابی نظام جمہوریت کی بنیاد ہے، ووٹ کے حق کی قدر سب کو معلوم ہونی چاہیے، قومی ووٹر ڈے پر کلکٹر کا خطاب

شہر کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں آئندہ دو دنوں کے دوران گراوٹ کا امکان ہے۔ شہر کے کئی مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں بھی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

گذشتہ روز متحدہ عادل آباد ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت 17ڈگری سلسیس درج کیاگیاجبکہ رات میں درجہ حرارت 15ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

متحدہ عادل آباد ضلع میں گذشتہ چند دنوں سے درجہ حرارت میں گراوٹ محسوس کی جارہی ہے۔

صبح کے اوقات میں چہل قدمی کے لئے جانے والے افراد اور کسان اپنے معمول کے شیڈول کے برخلاف تاخیر سے اپنے کاموں اور سرگرمیوں کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔

فٹ پاتھس پر سونے والے افرادکو بھی سردی کی وجہ سے کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔