تلنگانہ

آشوب چشم کے معاملات میں اضافہ، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں:وزیرصحت تلنگانہ

وزیرصحت تلنگانہ ہریش راؤ نے کہا ہے کہ ریاست بھر میں آشوب چشم کے معاملات میں زبردست اضافہ کے پیش نظر عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

حیدرآباد: وزیرصحت تلنگانہ ہریش راؤ نے کہا ہے کہ ریاست بھر میں آشوب چشم کے معاملات میں زبردست اضافہ کے پیش نظر عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب

اس طرح کے انفیکشن، بشمول وائرل بخار، مانسون کے دوران کوئی بڑا خطرہ نہیں ہیں۔

آشوب چشم کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر وزیر موصوف نے سکریٹریٹ میں تمام اسپتالوں کے اعلیٰ حکام اور سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

انہوں نے آشوب چشم کے متعلق عوام میں شعوربیداری کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ حکام اس بات کو یقینی بنائے کہ آشوب چشم کے علاج میں استعمال ہونے والی ہر قسم کی دوائیں دستیاب ہوں۔

انہوں نے ساتھ ہی سروجنی دیوی آئی اسپتال کے اوقات میں اضافہ کی ضرورت پر بھی زوردیا۔انہوں نے کہاکہ آشوب چشم کے معاملات کو روکنے کیلئے انفیکشن کنٹرول ٹیمیں باقاعدگی سے جائزہ لیتی رہیں اور لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کریں۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ریاست بھر میں آشوب چشم کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بچوں اور بڑوں دونوں کو آشوب چشم سے پریشانی ہورہی ہے۔