حیدرآباد

دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ‘عوام سے انتقام کے مماثل: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہا کہ اگر 800 سے زائد ضروری ادویات جیسے پین کلرس ادویات‘ اینٹی بائیوٹک‘ اینٹی انفیکٹیو وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو یہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں پرزائدمالی بوجھ ہوگا اور عوام علاج و معالجہ کی سہولت سے محروم ہو جایں گے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ مرکز نے لوگوں کی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام سے نا کردہ گناہوں کا بدلہ لیاہے۔ آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز کایہ اقدام غریب اور متوسط طبقے سے طبی امداد چھیننے کی کارروائی ہے۔

متعلقہ خبریں
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
عوام کی آنکھوں کی حفاظت میں حکومت کا ناقابل تسخیر ریکارڈ
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
ذیابیطس اور دمہ کے مریضوں میں ادویات کی مفت تقسیم

 ہریش راؤ نے کہا کہ اگر 800 سے زائد ضروری ادویات جیسے پین کلرس ادویات‘ اینٹی بائیوٹک‘ اینٹی انفیکٹیو وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو یہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں پرزائدمالی بوجھ ہوگا اور عوام علاج و معالجہ کی سہولت سے محروم ہو جایں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا مقصد عام آدمی کو پریشان کرنا ہے۔ مرکزی حکومت جو ہر موقع پر پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرتی رہی ہے‘اب جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کو تیار ہو گئی ہے جو کافی تکلیف دہ اور بری حرکت ہے۔

 انہوں نے وزیر اعظم سے جاننا چاہا کہ کیا یہ یہی امرت کال ہے جس کا بی جے پی وعدہ کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھے دن نہیں ہیں.عام آدمی کے لئے بہت ہی برے دن چل رہے ہیں۔ ان حالات میں ہم یقین سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ ملک میں بی جے پی کی حکومت کے جانے کے  دن قریب ہیں۔

a3w
a3w