حیدرآباد

حیدرآباد کی کل ہندصنعتی نمائش کو دیکھنے کیلئے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ

شہرحیدرآباد کی کل ہندصنعتی نمائش کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔اتوار ہونے کے سبب گذشتہ روز عوام کی بڑی تعداد نمائش پہنچی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی کل ہندصنعتی نمائش کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔اتوار ہونے کے سبب گذشتہ روز عوام کی بڑی تعداد نمائش پہنچی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
نمائش کے اختتام تک گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن انتہائی مصروف ترین اسٹیشن
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

نمائش جس کا افتتاح یکم جنوری کو وزیراعلی ریونت ریڈی نے کیا تھا کے آغاز کے پہلے اتوارہونے کے سبب کئی خاندان نمائش پہنچ کرلطف اندوز ہوئے جنہوں نے خریداری بھی کی۔

عوام کا ماننا ہے کہ چونکہ نمائش کے ابتدائی دن ہیں اسی لئے اسٹالس کی بڑی تعداد ہنوز نہیں لگائی گئی ہے۔عام دنوں کی بہ نسبت اتوار کونمائش میں عوام کا ہجوم دیکھاجاتا ہے۔

کئی افرادنے کہاکہ وہ پہلی مرتبہ نمائش آئے ہیں تو بعض کا کہنا ہے کہ وہ ہرسال نمائش آتے ہیں جہاں سے وہ خریداری بھی کرتے ہیں اور بچے اس نمائش سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔