انٹرٹینمنٹ

ہیمامالینی کے خلاف ناشائستہ تبصرہ

ہریانہ اسٹیٹ ویمنس کمیشن نے ایک انتخابی جلسہ کے دوران اداکارہ سے سیاستداں بنی ہیما مالینی کے خلاف ناشائستہ تبصرہ کرنے پر سینئر کانگریس لیڈر و رکن راجیہ سبھا رندیپ سرجے والا کو 4 سمن جاری کئے۔

چندی گڑھ: ہریانہ اسٹیٹ ویمنس کمیشن نے ایک انتخابی جلسہ کے دوران اداکارہ سے سیاستداں بنی ہیما مالینی کے خلاف ناشائستہ تبصرہ کرنے پر سینئر کانگریس لیڈر و رکن راجیہ سبھا رندیپ سرجے والا کو 4 سمن جاری کئے۔

متعلقہ خبریں
میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف
سفارتی تنازعہ، دفتر خارجہ میں مالدیپ کے سفیر کی طلبی
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ

ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 9اپریل کو پنچکولہ میں کمیشن کے دفتر میں حاضر ہوں۔ سرجے والا نے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے مشترکہ امیدوار اور سابق رکن راجیہ سبھا سشیل گپتا کی تائید میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیاتھا۔

ان کی تقریر کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر بڑے پیمانہ پر شئیر کیاگیا ہے۔ بہر حال سرجے والا نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کا آئی ٹی سل حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے‘ ایڈیٹنگ کرنے اور جھوٹ پھیلانے کا عادی ہے تاکہ مودی حکومت کی مخالف نوجوانان‘ مخالف کسان اور مخالف غریب پالیسیوں سے ملک کی توجہ ہٹائی جاسکے۔

سرجے والا نے کہا کہ پورا ویڈیو سنیں کہ میں نے کیا کہا ہے۔میں نے کہا تھا کہ ہم ہیمامالینی جی کا بے حد احترام کرتے ہیں کیونکہ ان کی شادی دھرمیندر جی سے ہوئی ہے اور وہ ہماری بہو ہیں۔ میرا بیان یہ تھا کہ عوامی زندگی میں سب کا احتساب ہوناچاہئے۔ چاہے وہ نایاب سینی جی ہوں‘کھٹر جی ہوں‘یا میں خودکیوں نہ ہوں۔

a3w
a3w