حیدرآباد
کاروان ساہو میں یوم آزادی تقریب، رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے ترنگا لہرایا
ٹولی مسجد کاروان ساہو میں78 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کشائی انجام دی گئی۔
حیدرآباد: ٹولی مسجد کاروان ساہو میں78 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کشائی انجام دی گئی۔
اس موقع پر جناب محمد کوثر محی الدین صاحب ایم ایل اے کاروان نے ترنگا لہرایا۔
تقریب میں شیخ الحلقہ بارگاہ موسویہ وہ نامزد جانشین درگاہ حضرت سید شاہ درویش محی الدین ثانی قادری (رح) ڈاکٹر پیرزادہ سید شاہ تنویر عالم قادری الموسوی اور محمد دستگیر پاشاہ صدر ٹولی مسجد، کارپوریٹر سوامی یادو. کارپوریٹر نانل نگر محمد نصیر الدین اور دیگر موجود تھے۔
محمد محمود صاحب نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔