قومی

روس کے طاقتور زلزلہ سے ہندوستان کو خطرہ نہیں

روس میں کام چٹکا کے مشرقی ساحل پر پیش آئے8.8 کے شدید زلزلے کے بعد ہندوستان کے ساحل پر سونامی کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) روس میں کام چٹکا کے مشرقی ساحل پر پیش آئے8.8 کے شدید زلزلے کے بعد ہندوستان کے ساحل پر سونامی کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔

انڈین سونامی ارلی وارننگ سنٹر (آئی ٹی ای ڈبلیوسی) نے چہارشنبہ کے روز یہ بات بتائی۔ سنٹر کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پہلے سے چلنے والے ماڈل کے منظر ناموں کی بنیاد پر ہندوستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید معلومات دستیاب ہونے تک کوئی اگلا بلیٹن جاری نہیں کیا جائے گا۔ آئی ٹی ای ڈبلیوسی، انڈین نیشنل سنٹر فار اوشین انفارمیشن سرویسس، پر گتی نگر میں واقع ہے۔