کھیل

ہندوستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے چیلنجنگ مقابلے میں ہندوستان نے ہفتہ کو ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

احمد آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ کے چیلنجنگ مقابلے میں ہندوستان نے ہفتہ کو ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو 1-2 سے ہرادیا
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ایشان کشن کو موقع ملنے کا امکان

ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعدپاکستان کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ شبھمن گل کی ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ ایشان کشن کی جگہ روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔

ٹاس جیتنے کے فیصلے پر روہت شرما نے کہا کہ پچ بہت اچھی لگ رہی ہے جس پر ہدف کا تعاقب کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔ شام کے وقت اوس بھی کھیل کو متاثر کرے گی۔ دوسری جانب بابر اعظم کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ہندوستان ورلڈ کپ میں اب تک سات بار پاکستان کو شکست دے چکا ہے جبکہ پاکستان ابھی تک ہندوستان کے خلاف جیت کا کھاتہ نہیں کھول سکا ہے۔ دونوں ٹیمیں موجودہ ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے اپنے دونوں میچ جیت چکی ہیں۔

ٹیم

ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریس ایر، کے ایل راہل (کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویند جڈیجا، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

پاکستان: امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔