ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
ترکیہ کے سفیر برائے ہند فیرت سونل نے ٹویٹر پر ہندوستانی شہریوں کا ترکی اور شام میں 6 فروری کو آئے تباہ کن زلزلہ سے متاثرہ عوام کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

نئی دہلی: ترکیہ کے سفیر برائے ہند فیرت سونل نے ٹویٹر پر ہندوستانی شہریوں کا ترکی اور شام میں 6 فروری کو آئے تباہ کن زلزلہ سے متاثرہ عوام کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ نئی دہلی سے پیر کے دن ترکش ایر لائنز کا طیارہ ہندوستانیوں کی جانب سے دیا گیا مٹریل لیکر روانہ ہوا۔ سفیر نے ٹویٹر پر کہا کہ ہندوستان کا شکریہ، ہر خیمہ، ہر بلانکٹ یا سلیپنگ بیاگ زلزلہ میں بچ جانے والے ہزاروں افراد کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔
ہندوستان ترکی اور شام میں آفات سماوی کے بعد سے ان ممالک میں آپریشن دوست چلا رہا ہے سونل نے سابق میں ٹویٹر پر کہا تھا کہ ہندوستان کے عوام کی طرف سے دی گئی امداد کا دوسرا بیاچ ترکی کو بھیجا جارہا ہے۔
ہندوستانی حکومت نے ملبہ سے بچ جانے والوں کو نکالنے کے لئے تلاشی اور بچاو ٹیمیں روانہ کی ہیں۔ اس کے ساتھ کئی میڈیکل ٹیمیں بھی طبی سپلائی کے ساتھ بھیجی گئی ہیں۔