بھارت

ہندوستانی بحریہ نے برہموس میزائل کوکامیابی سے داغا

برہموس میزائل کو 2.8 Mach کی رفتارسے یعنی آوازکی رفتارسے لگ بھگ تین گناتیز رفتارسے داغاگیا۔ ہندوستان برہموس میزائلوں کو برآمد بھی کررہا ہے۔

نئی دہلی: ہندوستانی بحریہ کے فرنٹ لائن گائیڈیڈ میزائل شکن آئی این ایس مورموگاؤ سے برہموس سوپرسانک میزائل کو کامیابی سے داغاگیا۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ اس میزائل کے داغے جانے سے سمندر میں ہندوستانی بحریہ کے فائر پاور کا مظاہرہ ہوا ہے۔

ٹیسٹ فائرنگ کہاں سے کی گئی اس کے مقام کا فوری علم نہ ہوسکا۔ برہموس ایرواسپیس پرائیویٹ لمیٹیڈ ہند۔ روس  مشترکہ وینچر ہے۔ یہ سوپرسانک کروز میزائل تیارکرتا ہے جنہیں آبدوزوں‘ بحری جہازوں‘ طیاروں یا بری پلیٹ فارمس سے داغاجاسکتا ہے۔

برہموس میزائل کو 2.8 Mach کی رفتارسے یعنی آوازکی رفتارسے لگ بھگ تین گناتیز رفتارسے داغاگیا۔ ہندوستان برہموس میزائلوں کو برآمد بھی کررہا ہے۔